کینسر کا مریض گھوڑے پر 2200 میل کا فاصلہ طے کر کے سکول جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 اپریل 2016 13:28

کینسر کا مریض گھوڑے پر 2200 میل کا فاصلہ طے کر کے سکول جائے گا

ونتھراپ، واشنگٹن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے سکول کی 50ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے گھوڑے پر پیٹھ پر 2000 میل سے بھی زیادہ فاصلہ طے کرے گا۔
66سالہ ورن ہرسٹ اپنے گھوڑے نکی پر 2200 میل کا فاصلہ طے کرے گا۔ونتھراپ سے اپنے آبائی علاقے ہوول، مشی گن تک کے اس سفر کو ورن نے 2016 گریٹ ناردرن ہارس ایڈونچر کا نام دیا ہے۔
اس لمبے سفر کا مقصد خود کو چیلنج دینا اور کینسر ریسرچ کے لیے پیسے جمع کرنا ہے۔

ورن کو 2012 میں myeloproliferative بیماری تشخیص ہوئی تھی۔
ورن کا کہنا ہے کہ میں یہ اب نہیں کروں گا تو کیا 70سال کی عمر میں کروں گا؟ ورن کا ارادہ وہ واشنگٹن / الاسکا کی لیوکیمیا اینڈ لائیمفوما سو سائٹی کے لیے ہر میل کے حساب سے 1ڈالر جمع کرے گا۔ ورن اپنے سفر کے دوران امریکی ریاستوں اڈاہو، مونٹانا، نارتھ ڈکوٹا، مینی سوٹا اور وسکونسن سے گزرے گا۔

(جاری ہے)


ورن کا کہنا ہے کہ کینسر کی سوسائٹی نے اس کے مرض کے دوران اس کی مدد کی تھی اس لیے اب وہ اس سوسائٹی کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ورن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ہائی وے 2 پر روز کے 20 سے 25 میل طے کرے گا اور اگست میں ہوول پہنچے گا۔ ورن کا کہنا ہے کہ اس سفر کے دوران وہ کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی بجائے سٹرک کے کنارے سونے کو ترجیح دے گا۔ورن نے اپنے رستے میں آنے والے 100شہروں کے پوسٹ ماسٹروں کو خط لکھ کر ان سے ان کے شہروں کے بارے میں معلومات بھی لی ہیں

Browse Latest Weird News in Urdu