8ملین پاؤنڈ کے گھر کے ایک کمرے کا کرایہ صرف 1 پاؤنڈ ہفتہ بشمول تمام اخراجات

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 مئی 2016 22:47

8ملین پاؤنڈ کے گھر کے ایک کمرے کا کرایہ صرف 1 پاؤنڈ ہفتہ بشمول تمام اخراجات


ویب سائٹ SpareRoom کے ایک اشتہار کے مطابق پیڈنگٹن کے 8 ملین پاؤنڈ اور 4000 مربع فٹ کے پنٹ ہاؤس کا ایک کمرہ صرف 1 پاؤنڈ ہفتہ کرایے پر دستیاب ہے۔ اس کرایے میں تمام بلز ، جن میں لانڈری، 5 دن کوکنگ اور ڈرائیور، بھی شامل ہیں۔
اس شاہانہ گھر کے ایک کمرے کے اشتہار میں لکھا ہے کہ ہم دو لڑکے پیڈنگٹن کے ایک بڑے 4ہزار مربع فٹ کے پنٹ ہاؤس میں رہتے ہیں۔

ہم نے کامیابی سے دو مشہور ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو بنا کر فروخت کر دیا ہےاب ہم تیسری پر کام کر رہےہیں۔
مالک ،جسے صرف اینڈریو کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے بتایا کہ ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں، ہمیں تو اچھی کمپنی چاہیے جو بہترین آئیڈیا ز بھی دے۔ ایسے شخص کے پاس آئیڈیاز کے لیے کافی ٹائم ہو گا کیونکہ اس کے تمام کام ہمارے ملازمین کریں گے، تاہم ویک اینڈ پر اسے اپنے کھانے کا خود بندوبست کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)


سپیئر روم کے ڈائریکٹر میٹ ہچنسن نے میل آن لائن کو بتایا کہ ایہ اشتہار درست لگ رہا ہے، ہم نے 12 سالوں میں سپیئر روم پر بہت سے عجیب و غریب اشتہار دیکھے ہیں، جن میں لوگ کرایے داروں سے پیسے کی بجائے اچھی کمپنی کا تقاضا کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی لندن میں رہتے ہیں اور اس گھر میں رہنے کے خواہش مند ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu