خراب ہیر اسٹائل بنانے پر مسلح افراد کا گروہ حجام کی دوکان پر ٹوٹ پڑا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 مئی 2016 23:38

خراب ہیر اسٹائل   بنانے پر مسلح افراد کا گروہ  حجام کی دوکان پر ٹوٹ پڑا

مسلح بدمعاشوں نے بیس بال کے بیٹ ،چھریوں ، اور بندوقوں سے مسلح ہو کر ایک حجام کی دوکان پر دھاوا بول دیا۔ حجام نے اُن میں سے ایک بدمعاش کے بال خراب کر دئیے تھے ۔ غصے میں بھرے6 بدمعاشوں نے سب سے پہلے حجام کی دکان کی کھڑکیوں کا نشانہ بنایا، جن کی مالیت 1600 پاؤنڈز تھی ۔

(جاری ہے)

والسال ، ویسٹ ملڈز میں فریش ٹرمز کے مالک نے پچھلے سال 6 نومبر کو دن تین بجکرپندرہ منٹ پر جب بدمعاشوں کو آتے دیکھا تو دوکان کا دروازہ بند کر دیا۔

اس ساری کاروائی میں ایک شخص کا ہاتھ پھینکے ہوئے شیشے سے کٹ گیا اور موقع پر موجود ایک سات سالہ بچہ بھی رونے لگا۔
پولیس نے حملے کے مجرم کو شیشے پر موجود خون کے ایک دھبے سے تلاش کیا۔ خون کا ڈی این اے ٹسٹ کرایا گیا تو وہ بش بری، ولورین کے ہل سے میچ کر گیا۔ ہل نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ اسے 15 ماہ قید کی کی سزا سنائی گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu