طبی عملے کے لنچ ختم ہونے کی انتظار میں آسٹریلیوی بچہ جان سےچلا گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 8 مئی 2016 02:37

طبی عملے  کے لنچ ختم ہونے کی انتظار میں آسٹریلیوی بچہ  جان سےچلا گیا

6ماہ کا بچہ ، جس کی آسٹریلیوی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے غلط تشخیص بھی کر دی تھی، ایمولینس کے انتظار کی وجہ سے وفات پاگیا۔ ایمبولینس کو اس وجہ سے دیر ہوئی کہ طبی عملہ لنچ کر رہا تھا۔
2013 میں ہونے والے واقعے نے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے 20 گھنٹے پہلے اسے غلط بیماری کی تشخیص کی، جس کے بعد اس کی اصل بیماری کا پتہ چلا۔

(جاری ہے)

بچے کے والدین نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب اصل بیماری کا پتہ چلا تو ڈاکٹروں نے انہیں سڈنی چلڈرن ہوسپیٹل منتقل ہونے کا کہا۔انہیں بتایا گیا کہ بچے کو لے جانے کے لیےجو ایمبولینس بلائی گئی ہے وہ تھوڑا دیر سے آئے گی، کیونکہ اس کا عملہ لنچ کر رہا ہے۔دوسری ایمبولینس کو بلایا گیا تو اس کے عملے نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی ایک مریض ہے اور سڈنی تک دو گھنٹے کی ڈرائیو کے لیے ضروری ہے کہ انہیں لنچ بریک دی جائے۔ اس کے بعد بچے کو سڈنی لے جایا گیا مگر وہاں تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کی حالت خراب ہوگئی اور ہسپتال پہنچتے ہی بچہ فوت ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu