امریکی چکن انڈسٹری کے ملازمین کو کام کے دوران باتھ روم تک جانے کی اجازت نہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 مئی 2016 01:48

امریکی چکن انڈسٹری کے  ملازمین  کو کام کے دوران باتھ روم تک جانے کی اجازت نہیں

امریکا کی چار بڑی پولٹری سے متعلقہ کمپنیوں پر اس وقت سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ اُن پر اسمبلی لائن کی رفتار کے ساتھ کام کرے کے لیے بے پناہ دباؤ ہے۔ایک ملازم نے اکسفام کو بتایا کہ اسے اور بہت سے دوسرے ملازمین کو کام کے دوران پیمپر پہننا پڑتا ہے۔
ٹائسن فوڈز، پرڈیو فارمز، ساندرسن فارمز اور پلگرم پرائیڈ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کام کے دوران باتھ روم کا استعمال بنیادی ضرورت نہیں سمجھا جاتا۔

اس کے لیے خصوصی اجازت لینی پڑی ہے اور کئی بار تو انکار ہوجاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کام کے دوران آرام نہ دینا، باتھ روم بریک نہ دینا ایسے مسائل ہیں، جس کی وجہ سے پولٹری کی صنعت سے وابستہ لوگ پیمپر پہننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سستے چکن کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ہی ملازمین پر کام کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ باتھ روم تک جانے کے لیے بھی ایک متبادل شخص ڈھونڈنا پڑتا ہے، جو ان کی جگہ اسمبلی لائن کو سنبھالے مگر متبادل شخص کی تلاش میں ہی گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔


ایک ملازم کا کہنا ہے کہ اسے دن میں آدھے گھنٹے کی بریک ملتی ہے، جس میں اسے لنچ بریک کرنے کے ساتھ ساتھ باتھ روم جانا ہوتا ہے، اس نے بتایا کہ اتنے تھوڑے سے ٹائم میں وہ کپڑے بدلتا ہے، پھر کھانا کھاتا ہے اور پھر باتھ روم جانے کے لیے لمبی لائن میں لگ جاتا ہے۔ ملازمین نے یہ بھی بتایا کہ باتھ روم تک بھاگنے کی دوڑ خطرناک بھی ہوتی ہے، کیونکہ فرش پر خون، پانی اور دوسرا لیکوئیڈ گرا ہوا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فرش پر پھسلن ہوتی ہے۔


رپورٹ میں نیشنل چکن کونسل پر تنقید کی گئی ہے، جس نے ان دعوؤں پر سوال اٹھائے ہیں۔ ٹائسن فوڈز کے ترجمان نے بھی ان دعوؤں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بریک کے حوالے سے پالیسی پر عمل کیا جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu