گاڑی کا جی پی ایس سسٹم خراب ہو تو ایسا حادثہ بھی ہوسکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 مئی 2016 02:25

گاڑی کا جی پی ایس سسٹم خراب ہو تو ایسا حادثہ  بھی ہوسکتا ہے

ایک عورت کو اپنی گاڑی کے جی پی ایس سسٹم کے خراب ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جمعرات کی رات کو ایک 23سالہ عورت ، جسے اپنی گاڑی کے جی پی ایس سسٹم پر بہت بھروسہ تھا، گاڑی کو 100 فٹ تک منجمد جھیل اونٹاریو میں دوڑاتی گئی۔
عورت ،جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، شدید دھند میں ، جب حد نگاہ بہت کم تھی، ڈرائیو کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈرائیو کرتے ہوئے اس نے ایک غلط موڑ کاٹا اور بوٹ لانچ پر ڈرائیو کرنے لگی، جس سے وہ آگے جارجین بے میں جا گری۔

گاڑی کی حرکت کی وجہ سے وہ 40ڈگری پانی میں 100 فٹ دور تک چلی گئی۔ خوش قسمتی سے خاتون اپنی کار کا پاور سسٹم خراب ہونے سے پہلے کھڑکی کھول کر اور سوئمنگ کر کے جھیل سے باہر آگئی۔اس کا فون گاڑی میں ہی تھا، اس لیے اسے فون کر کے مدد بلانے کے لیے پیدل قریبی ہوٹل تک جانا پڑا۔
جس لانچ پیڈ پر وہ غلطی سے گاڑی دوڑا رہی تھی، وہ کنکریٹ سے بنا ہے اور اتنا چوڑا ہے کہ اسے سڑک سمجھا جا سکے۔اس کی گاڑی کو اگلے دن نکالا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu