نوجوان نے اپنے کپڑے اتارے اور خودکشی کرنے کے لیے شیروں کے پنجرے میں کود گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 مئی 2016 02:19

نوجوان نے اپنے کپڑے اتارے اور خودکشی کرنے کے لیے شیروں کے پنجرے میں کود گیا

خود کشی کے اس طریقے کے بارے میں آپ نے شاید کبھی نہ سنا ہو۔ ایک 20 سالہ نوجوان نے چلی کے ایک چڑیا گھر میں اپنے کپڑے اتارے اور خود کو شیروں کی خوراک بنانے کے لیے شیروں کے پنجرے میں کود گیا۔تاہم موقع پر موجود گارڈز نے شیروں کو ہلاک کر دیا۔
سینٹیاگو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 20 سالہ نوجوان نے ہفتے کو 2 افریقی شیروں کے پنجرے میں چھلانگ لگا دی تھی، شیروں نے نوجوان کو بری طرح زخمی کر دیا۔


نوجوان، جس کی شناخت فرانکو لوئس فیراڈا رومن کے نام سے ہوئی ہے، کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ نوجوان کے پنجرے میں چھلانگ لگاتے ہی شیروں نے اسے قابو کر لیا اور اس سے کھیلنے لگے۔ اسی وقت موقع پر موجود عملے کے افراد نے نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے شیروں کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ نوجوان باقاعدہ ٹکٹ لے کر چڑیا گھر میں آیا اور تماشائی کے طور پر شیروں کے پنجرے کے پاس گیا، جس وقت یہ حادثہ پیش آیا چڑیا گھر میں بہت زیادہ رش تھا۔


مزید بتایا گیا ہے کہ نوجوان ایک دم پنجروں کی چھت پر چڑھا اور وہاں سے کسی نہ کسی طرح اندر کود گیا۔ اندر چھلانگ لگائے ہوئے وہ مذہبی مناجات پڑھ رہا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم اسے بہت زیادہ زخم آئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu