مردہ بلی سے ڈرون بنانے والا مردہ گائے سے ہیلی کاپٹر بنائے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 مئی 2016 23:01

مردہ بلی سے ڈرون بنانے والا مردہ گائے سے ہیلی کاپٹر بنائے گا

ملئے بارٹ جیسن سے ۔ نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والا36سالہ بارٹ جیسن کچھ سال پہلے اس وقت خبروں میں آیا جب اس نے اپنی مردہ بلی کو ڈرون میں تبدیل کر دیا۔اس نے اپنی مردہ بلی کو ڈرون میں اس طرح پیوست کیا کہ بلی ہی اڑتی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔ بلی کو ڈرون بنانے کے بعد جیسن کا ارادہ تھا کہ وہ کسی بڑے جانور کو اڑائے گا۔ اس مقصد کے لیے جیسن نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ گائے ہیلی کاپٹر بنائے گا۔

اس ہیلی کاپٹر میں اڑنے والی گائے زندہ نہیں مردہ ہوگی۔

(جاری ہے)

جیسن اپنے ساتھی ارجین بیلٹمین کے ساتھ مل کر ایک آدمی کے لیے ائیر کرافٹ بنارہا ہے ۔ اس ائیر کرافٹ کی شکل بڑے جانور کی طرح ہے۔
اس سے پہلے 2012 میں جب جیسن کی بلی اورویل مرگئی تو جیسن نے اس کی لاش اپنے فریزر میں رکھ دی۔ اس نے 6 مہینے لگا کر ایسا ڈرون بنایا جو اس کی بلی کو لے کر اڑ سکے۔
جیسن کے بلی ڈرون کو جہاں کچھ لوگوں نے پسند کیا تھا وہیں بہت سے لوگوں نے اس عمل سے نفرت کااظہار بھی کیا تھا۔
بلی کے بعد جیسن نے مردہ شارک سے شارک جیٹ بھی بنایا۔اس کے دوست نے اسے مردہ بجو دیا تو جیسن نے اس کی آبدوز بنا دی۔جیسن ایک مردہ شترمرغ کا ہیلی کاپٹر بنا کر بھی اڑا چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu