کپڑے دھوتے ہوئے خواتین کی یہ غلطی ہزاروں روپے کا نقصان کرا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 مئی 2016 20:44

کپڑے دھوتے ہوئے خواتین کی یہ غلطی ہزاروں روپے کا نقصان کرا سکتی ہے

واشنگ مشین میں بہت زیادہ ڈٹرجنٹ پاؤڈر ڈالنے سے واشنگ مشین خراب ہو سکتی ہے مگر خواتین انجانے میں یہی غلطی ہر روز دوہراتی ہیں۔
ترقی یافتہ ممالک جیسے برطانیہ میں بھی بہت سی خواتین کو یہ معلوم نہیں کہ واشنگ مشین میں کتنا ڈٹرجنٹ ڈالنا ہے۔ایک سروے کے مطابق ایک تہائی برطانوی خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں مشین میں ڈالنے کے لیے ڈٹرجنٹ کی مقدار کا معلوم نہیں ہوتا، اس لیے وہ زیادہ ڈٹرجنٹ ڈال دیتی ہیں۔

(جاری ہے)


اگرچہ واشنگ مشین میں زیادہ ڈٹرجنٹ ڈالنا اتنی اہم بات نہیں لگتی مگر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے واشنگ مشین خراب ہوسکتی ہے، اس کے چلنے میں رکاؤٹ آ سکتی ہے، جس کے باعث برطانیہ میں مشین کی مرمت پر 115پاؤنڈ تک کے اخراجات ہوسکتے ہیں۔
2ہزار افراد سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں 35 فیصد نے بتایا کہ وہ ڈٹرجنٹ بنانے والی کمپنی کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے۔ 40فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مشین کو 3چوتھائی کی بجائے مکمل بھر دیتے ہیں اور پھر ڈٹرجنٹ بھی زیادہ ڈالتے ہیں۔
لوگ سمجھتے ہیں کہ زیادہ ڈٹرجنٹ ڈالنے سے اضافی کپڑوں یا موجودہ کپڑوں کا میل اچھی طرح نکل جائے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسا ہونے کی بجائے واشنگ مشین کو نقصان ضرور پہنچ سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu