حکام کی ذرا سی غلطی سے بے گناہ قیدی کو 17 ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 29 مئی 2016 17:09

حکام کی ذرا سی غلطی سے بے گناہ قیدی کو 17 ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی

امریکی ریاست پنسلوانیا کی جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی سے ایک بے گناہ کو 17 ماہ تک جیل میں قید رکھا، جو واقعی بہت زیادہ عرصہ ہے۔
لنکاسٹرکاونٹی کمشنرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قیدی اپنی شناخت ظاہر کرنا نہیں چاہتا ۔جیل حکام سمجھتے رہے کہ قیدی نومبر 2014 میں رہا کر دیا گیا ہےجبکہ اسے پچھلے ماہ رہا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


کمشنر نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ غلطی کب اور کیسے پتہ چلی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے یہ کیسے ہوا۔

حکام نے بتایا کہ جیل میں ایک ہی نام کے دو قیدی تھے۔ ایک قیدی کی فائل میں نئے الزامات لکھے جانے تھے مگر وہ دونوں کی فائلوں میں لکھے گئے۔
وارڈن شیرل سٹیبرگر نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکام عوامی سطح پر اپنی غلطی تسلیم کرنا اور معذرت کرنا چاہتے ہیں۔
اب جیل حکام تمام ایسے قیدیوں ، جن کے آخری نام ایک سے ہیں، کے ریکارڈ کا دوبارہ سے جائزہ لے رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu