دنیا میں بہترین اور بدترین ملازمتیں کونسی ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 29 مئی 2016 19:15

دنیا میں بہترین اور بدترین ملازمتیں کونسی ہیں؟

بلاگر، جنرل فزیشن، سی ای او اور استاد کو بہترین ملازمتوں میں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ کیرئیر کاسٹ کےمنعقد کرائے اس سروے میں 369 افراد نے حصہ لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنرل فزیشن اور استاد کو بدترین ملازمتوں کی فہرست میں بھی جگہ ملی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اسے بہترین ملازمت سمجھتے ہیں تو کچھ اسے بدترین ملازمت سمجھتے ہیں۔
اس سروے کے دوران ملازمتوں کی تنخواہ، ماحول، آؤٹ لک اور ذہنی دباؤ کے بہت سے معیارات کے تحت درجہ بندی کی گئی۔

کچھ لوگ ڈاکٹروں کی اچھی تنخواہ کی وجہ سے اسے بہترین ملازمت سمجھتے ہیں تو کچھ ذہنی دباؤ کے باعث اسے بدترین خیال کرتے ہیں۔ ایک استاد کی ملازمت کسی کے لیے پُرکشش ہو سکتی ہے کیونکہ وہ لوگ یہ کام شوق اور دلچسپی سے کرتے ہیں ،لیکن ایک ایلیمنٹری سکول ٹیچر جس کی اوسطاََ سالانہ آمدنی 54,890 ڈالر ہوتی ہے جبکہ ایک فزیشن کی تنخواہ اوسط سالانہ آمدنی 187,200 ڈالر ہوتی ہے یعنی سکول ٹیچر کی تنخواہ فزیشن کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اس سروے کے مطابق ٹیلی مارکیٹر، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے والے اور اسمبلی لائن پر کام کرنے والے بدترین ملازمت کرتے ہیں۔ بدترین ملازمتوں کے لیے جن عوامل کو دیکھا گیا اُن میں کم تنخواہ اور ترقی کے کم مواقع وغیرہ شامل ہیں۔
جب لوگوں سے اُن کی پسندیدہ ترین ملازمت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سی ای او، فوٹو گرافراور جانوروں کا ڈاکٹر وغیرہ کو ترجیح دی۔

کچھ لوگوں نے غیر متوقع طور پر فٹ بالر بننا پسند کیا۔سروے میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے بہترین ملازمت کے لیے تنخواہ کو اہم ترین قرار دیا، اسی وجہ سے سی ای او کی ملازمت کو بہترین مانا جاتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق چیف ایگزیکٹوز کی سالانہ اوسط آمدنی 175,110 ڈالر ہوتی ہے۔
اس سروے کے مطابق بہترین ملازمتوں میں بلاگر، ڈاکٹر(جنرل پریکٹیشنر)، سی ای او، استاد، ڈیٹا سائنٹسٹ اور فوٹو گرافر شامل ہے۔بدترین ملازمتوں میں ٹیلی مارکیٹر، ڈاکٹر (جنرل پریکٹیشنر)، استاد، کوڑا جمع کرنے والا اور اسمبلی لائن پر موجود ملازم کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu