شوق کا کوئی مول نہیں۔آدمی نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے سارے دانت نکلوا دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 مئی 2016 01:37

شوق کا  کوئی مول نہیں۔آدمی  نے  ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے سارے دانت نکلوا دئیے

گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے جنون میں مبتلا ایک آدمی نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے منہ کے سارے دانت نکال دیے۔ اس آدمی نے اپنے منہ میں 500 سٹرا اور 50 سے زائد جلتی ہوئی موم بتیاں رکھنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ریکارڈ بنانے کے لیے ہر پرکاش رشی نے اپنے جسم پر مختلف ممالک کے جھنڈوں کے 366 ٹیٹوز بنوائے ہوئے ہیں، رشی کے جسم پر ہر ملک کا جھنڈا ہے، کچھ جھنڈے کئی بار ہیں۔

رشی نے بھارتی جھنڈے کے 8 ٹیٹو بنوائے ہیں۔20 کے قریب ورلڈ ریکارڈ بنانے والا 74 سالہ رشی خود کو گنیز رشی کہلواتا ہے۔رشی نے 1990 میں اپنا پہلا ریکارڈ توڑا جب اس نے 1001 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ سکوٹر پر سواری کی۔رشی ریکارڈ بنانے کے لیے ہر طرح کی انوکھی حرکتیں کرتا ہے۔ اس نے نیودہلی ، بھارت سے سان فرانسسکو، امریکا تک پیزا سپلائی کیا۔

(جاری ہے)

ٹماٹر کے کیچ اپ کی بوتل کو چار منٹ سے پہلے ختم کیا۔ریکارڈ بنانے کے معاملے میں رشی اکیلا نہیں۔ 1991 میں اس کی بیوی نے سب سے مختصر وصیت لکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس نے وصیت میں لکھا ”سب بیٹے کے لیے “ (All to Son)۔رشی نئی دہلی کے ایک سینما میں پیدا ہوا۔ اسے شہرت اس وقت ملی جب اس نے اپنے جسم میں 500 ٹیٹو بنوائے، یہ 500 ٹیٹو جھنڈوں کے 366 ٹیٹوز کے علاوہ ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے رشی آٹو پارٹس بناتا ہے۔اس کا سب سے مشکل ریکارڈ منہ میں 500سٹرا رکھنا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu