ڈاکٹر نے آپریشن کرتے ہوئے غلط انگوٹھا کاٹ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 جون 2016 23:43

ڈاکٹر نے آپریشن   کرتے ہوئے غلط انگوٹھا کاٹ دیا

کولچسٹر جنرل ہسپتال ایسیکس میں ایک ڈاکٹر نے سرجری کے دوران ایک مریض کا غلط انگوٹھا کاٹ دیا۔ یہ اُن آٹھ واقعات میں سے ایک واقعہ ہے جو جون 2015 میں ہوئے مگر ہسپتال کے ریکارڈ پر نہیں آئے۔ان میں سے 3واقعات میں ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد جسم میں بیرونی اشیاء چھوڑ دیں۔
ایک رپورٹ ، جس میں غلط پاؤں کاٹنے کا واقعہ بھی شامل ہے، علاقے کےکلینکل کمشیننگ بورڈ کے سامنے میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)


رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ 8 میں سے چار واقعات غلط سائیڈ کی سرجری کے معیار کے مطابق نہیں۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ غلطی آپریشن سے پہلے کی ہیں یا بعدمیں پتہ لگیں۔
ان آٹھ واقعات میں سے 3 واقعات میں ڈاکٹروں نے جسم میں آپریشن کے بیرونی اشیاء چھوڑ دیں۔اسی طرح ایک واقعے میں جسم میں ٹیوب کو غلط مقام پر لگا دیا گیا۔
رپورٹ میں ان واقعات کی بنیادی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان واقعات کی وجہ حفاظتی تدابیر کا اختیار نہ کرنا، شمار میں غلطی، غیر واضح طبی نوٹس اور رابطے میں میں کمی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu