بوڑھی عورت بلب، کیڑے، مرچیں اور دیگر الا بلا کیوں کھاتی ہے؟ اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا، انتہائی قابل نفرت وجہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 جون 2016 02:55

بوڑھی عورت  بلب، کیڑے، مرچیں اور دیگر الا بلا کیوں کھاتی ہے؟ اس راز سے پردہ اٹھ ہی گیا، انتہائی قابل نفرت وجہ

چین سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی عورت لائیو پرفارمنس کے دوران لائٹ بلب، گولڈ فش، کیڑے، بوفن یعنی دلدلی مچھلی، مرچیں اور دیگر الا بلا چیزیں کھاتی دکھائی دیتی ہے۔اس بوڑھی خاتون کو یہ چیزیں کھاتے دیکھ کر انٹرنیٹ کے چینی صارفین خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ بوڑھی خاتون کسی عادت یا شوق کی وجہ سے یہ چیزیں کھاتی ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

thecover.cn نیوز ایجنسی کے مطابق اس عورت کا کوئی رشتے دار نہیں اور وہ اپنے بھتیجوں کے پاس رہتی ہے۔بہت سے انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس عورت کو اس کے رشتے دار کنٹرول کرتے ہیں۔ اس شک کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اپنی بہت سی پرفارمنس میں یہ عورت بے دلی سے یا اپنی مرضی کے بغیر چیزیں کھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی اس سے زبردستی یہ کام کرا رہا ہو۔
ایک جوان آدمی کی فوٹو بھی آن لائن دکھائی گئی تھی، جسے مبینہ طور پر عورت کا بھتیجا کہا جا رہا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس معاملے کی پوری طرح تحقیق کرے۔

کباڑ کھانے والی بوڑھی چینی خاتون

Browse Latest Weird News in Urdu