یہ حیرت انگیز مچھلی آپ کا چہرہ شناخت کر سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 جون 2016 05:43

یہ حیرت انگیز مچھلی آپ کا چہرہ شناخت کر سکتی ہے

گرم پانیوں کی یہ مچھلی انسانوں کے چہروں میں فرق کر سکتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جانور ذہن کے جس حصے سے شناخت کا کام لیتے ہیں، وہ اس مچھلی میں کم ہی پایا جاتا ہے۔آرچر فش نامی یہ مچھلی اپنے منہ سے پانی کو ہوا میں کافی دور تک پھینک سکتی ہیں۔ سائنس دانوں نے 8 آرچرمچھلیوں کے ساتھ انسان کو شناخت کرنے کا مظاہرہ کیا۔سائنسدانوں نے ان مچھلیوں کو سکھایا کہ انہوں نے منہ سے پانی ،اڑنے والے حشرات پر نہیں بلکہ ایکوریم کے ساتھ موجود مانیٹر پر نظر آنے والی انسانی تصویر پر پھیکنا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے شریک مصنف اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کے کائٹ نیوپورٹ کا کہنا ہے کہ ہم مچھلیوں کے سیکھنے کی رفتار اوردرستی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ان مچھلیوں کو شکار کے لیے اچھی خاصی روشنی درکار ہوتی ہے۔ ان مچھلیوں کو پہلے دو تصویروں سے متعارف کرایا گیا۔ پھر ایک تصویر پر پانی پھینکتے پر انہیں انعام میں خوراک دی جاتی۔اس کے بعد مچھلیوں کو 44 نئی تصاویر بھی دکھائی گئی مگر مچھلیوں نے اسی خاص تصویر پر پانی پھینکا،جس پر پانی پھینکنے سے انہیں خوراک ملتی تھی۔ ان مچھلیوں نے تصویر کو 80 فیصد درستی سے شناخت کیا۔
یہ تحقیق جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu