جاپان کے پہلے ”عریاں ریسٹورنٹ“ کا ایک اور انوکھا حکم

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جون 2016 10:49

جاپان کے پہلے عریاں ریسٹورنٹ، جو ٹوکیو میں اگلے ماہ کھلنے جا رہا ہے، نے ایک اور انوکھا حکم جاری کیا ہے۔ پہلا انوکھا حکم تو یہی ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں صرف عریاں افراد ہی آ سکتے ہیں۔اب دوسرا حکم یہ جاری ہوا کہ اس ریسٹورنٹ میں موٹے لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے۔انتظامیہ کے مطابق اگر ریسٹورنٹ میں آنے والے کسی شخص کا وزن مطلوبہ معیار سے زیادہ ہوا تو اسے ریسٹورنٹ سے نکال دیا جائے گا۔


اس سے پہلے لندن اور میلبورن میں بھی ایسے ریسٹورنٹ کھل چکے ہیں۔ جاپان کے ریسٹورنٹ امریتا(لافانی) میں کھانا کھانے والوں کے لیے عمر کی حد بھی متعین ہے۔ یہاں آنے والوں کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ کھانا کھانے کے لیے آنے والوں کو ریسٹورنٹ میں آکر سب سے پہلے اپنے کپڑے اتار کر ریسٹورنٹ کا دیا ہوا کاغذ کا انڈر وئیر پہننا پڑےگا ۔

(جاری ہے)

کھانا کھانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ اُن کا وزن کے اُن کے قد کے حساب سے معیاری وزن سے 15 کلو سے زائد نہ ہو۔اس سے زائد وزن کے لوگوں کو ریسٹورنٹ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور اُن کی ایڈوانس میں جمع کرائی گئی پے منٹ بھی ضبط ہوجائے گی۔اس ریسٹورنٹ میں آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے ہی آن لائن ایڈوانس پے منٹ جمع کرائیں۔ اس ریسٹورنٹ میں دوسرے لوگوں سے بات کرنے یا انہیں چھونے پر بھی پابندی ہے۔
اس ریسٹورنٹ کا افتتاح 29 جولائی کو ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu