گھوڑے کی مرنے کی اداکاری سے سب پریشان

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جون 2016 21:21

گھوڑے کی مرنے کی اداکاری سے سب پریشان

گڈلو پارک، ٹیکساس میں ایک چھوٹی نسل کا گھوڑا اچھا خاصا ایکٹر ہے۔ اتنی حقیقی ایکٹنگ کے باعث اسے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا جا سکتا ہے مگر مشکل یہ ہے کہ یہ گھوڑا اپنے اداکاری کے جوہر فلم میں نہیں بلکہ عام لوگوں کو دکھاتا ہے۔یہ گھوڑا اداکاری کرتے ہوئے خود کو مردہ ظاہر کرتا ہے۔
اس گھوڑے کے مالک کیلی نے اس گھوڑے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

کیلی نے بتایا کہ ایک الیکٹریکل کنٹریکٹر نے اسے آکر گھوڑے کے مرنے کی خبر دی۔ جب کیلی نے اسے بتایا کہ پنٹو نامی یہ گھوڑا اداکاری کر رہا ہے تو اسے یقین نہ آیا۔ وہ یہ اصرار کرتا رہا کہ گھوڑا مر گیا ہے۔
آخر کیلی نے زمین پر سے کئی چیزیں اٹھا کر پنٹو کی طرف پھینکی تو کئی کوششوں کے بعد پنٹو کھڑا ہوگیا۔
کیلی نے پنٹو کی پرانی ویڈیو بھی شیئر کی ہیں، جن کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ وہ پنٹو کی اس اداکاری سے بہت پہلے سے واقف ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu