ہے کوئی جو بے بی KVIIIlyn کے نام کا تلفظ بتائے؟ اس کا تلفظ ہے۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 جون 2016 05:21

ہے کوئی جو بے بی KVIIIlyn کے نام کا تلفظ بتائے؟ اس کا تلفظ ہے۔۔۔

بے بی KVIIIlyn کے نام کا تلفظ کیا ہوگا؟ شاید آپ کو بھی مشکل پیش آ رہی ہو۔ہم بتا دیتے ہیں۔ یہ کیٹلین لکھا ہوا ہے۔
بے بی کیٹلین کی ماں ،جس کی شناخت ماویس(Mavis) کے نام سے ہی ہو سکی ہے، نے ایک میگزین کو بتایا کہ اسے کیٹلین(Kaitlyn) نام بہت پسند تھا مگر پریشانی یہ تھی کہ یہ نام بہت زیادہ مشہور تھا۔ اس لیے جب اسے پتہ چلا کہ اس کے ہاں بیٹی ہوگی تو اس نے اپنے شوہر کے تجویز کرنے پر کیٹلین کے نام میں موجود aitکو8 اور پھر اسے 8 کے رومی اعداد VIII سے بدلنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


اس طرح کا نام رکھنے سے اس اس کی بیٹی اب واقعی منفرد ہوگی ہے۔سوشل میڈیا، ای میل ، سکول غرض کہ کسی جگہ اسے اپنے ہم نام کی پریشانی نہیں ہوگی۔ تاہم مسئلہ اس وقت ہوا جب کیٹلین نے پہلی بار اپنے نام کے سپیلنگ بولنا چاہے تو اس سے بولے نہ گئے ۔ اسے اپنے نام کے سپیلنگ یاد کرنے میں کئی سال لگے۔یہ تصویر امگر پر پوسٹ کی گئی تھی، جس کا عنوان تھا ،”بچوں کے ساتھ زیادتی کی ایک قسم“۔
آسٹریلیا میں والدین کو بچوں کے نام میں اعداد شامل کرنے کی اجازت نہیں اس لیے کیٹلین کو K8lyn کے آسان سپیلنگ سے KVIIIlyn کی طرح کے مشکل سپیلنگ یاد کرنا پڑے۔

Browse Latest Weird News in Urdu