گلہری نے کتے کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعہ 17 جون 2016 09:43

گلہری نے کتے کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا پر ایک کتے اور ایک گلہری کی کشمکش کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں،جسے ایک خاتون نے اپنے موبائل سے بنایا ہے، ایک کتے کو درخت کے گرد گھومتے اور اسی درخت کے تنے پر گلہری کو کتے سے بچتے دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)


حیرت انگیز طور پر گلہری آسانی سے کتے سےبچ کر درخت کے اوپر جا سکتی تھی مگر وہ کتے کو ستانے کےلیے درخت کے تنے پر ہی گھومتی رہتی ہے۔ کتا جیسے ہی ایک طرف سے آنے لگتا ہے گلہری دوسری طرف ہوجاتی ہے۔
کافی دیر اس کشمکش میں گزرنے کے باوجود گلہری کسی طرح کتے کے قابو میں آنے یا ہار مان کر درخت کے اوپر چڑھنے کو تیار نہیں ہوتی۔ کچھ دیر بعد کتے کی مالکن اسے بلانے لگتی ہے مگر کتا گلہری کو پکڑنے کی ناکام کوشش میں مصروف رہتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu