حیرت انگیز کنکریٹ، جو اپنی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت خود کرے گی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 جون 2016 10:23

حیرت انگیز کنکریٹ، جو اپنی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت خود کرے گی

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک موجد نے ایسا نامیاتی کنکریٹ بنایا ہے ، جو اپنی مرمت خو د کر سکتا ہے۔بائیو کنکریٹ نام کے اس کنکریٹ کو بنانے کے لیے اس میں Bacillus pseudorirmus یا Sporosarcina pastourii نامی بیکٹریا کو استعمال کیا گیا ہے۔بیکٹریا کی خوراک کے لیے کنکریٹ میں Calcium lactate بھی مکس کیا گیا ہے۔عمارت تعمیر ہونے کے بعد بیکٹریا کنکریٹ میں 200 سالوں تک بے حس و حرکت پڑے رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمارت میں جیسے ہی کوئی دراڑ پڑتی ہے، دراڑ میں پانی داخل ہو کر بیکٹریا کو فعال کر دیتا ہے۔فعال ہونے کے بعد بیکٹریا Calcium lactate کھاتے ہیں اور لائم سٹون یا چونا پتھر بناتے ہیں، جس سے 3ہفتوں میں دراڑ کی خود بخود مرمت ہو جاتی ہے۔
بائیو کنکریٹ کے استعمال سے تعمیراتی اخراجات کئی گنا کم ہو جاتے ہیں۔بائیو کنکریٹ کو ڈیلفٹ یونیورسٹی کے مائیکروبائیولوجسٹ ہینڈرک ماریوس جونکرس نے ایجاد کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu