فوجیوں سے زیادہ سخت جان ٹریننگ پانے والی خواتین فوجی نہیں ۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 جون 2016 17:48

فوجیوں سے زیادہ سخت جان ٹریننگ پانے والی خواتین فوجی نہیں ۔۔۔

دنیا بھر میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو دوران ٹریننگ مسافروں سے برتاؤ کے بارے میں ہی سکھایا جاتا ہے مگر ان خواتین فلائٹ اٹینڈنٹ کو تو باقاعدہ ملٹری ٹریننگ دی جاتی ہے۔اس ٹریننگ میں گارے میں ریسلنگ اور درخت اٹھانا بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)


ڈیوٹی کے دوران خوبصورت لباس زیب تن کیے خواتین کو اگر کوئی چینگڈو سول ایوی ایشن اکیڈمی میں تربیت لیتا دیکھ لے تو یقین نہ کرے کہ یہ فلائٹ اٹینڈنٹ کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔

اس ٹریننگ میں خواتین فلائٹ اٹینڈنٹ کو درخت کاندھے پر اٹھا کر مارچ کرنا پڑتا ہے۔کلاس میں شامل 20خواتین کہنیوں کے بل چلتے ہوئے فلائٹ اٹینڈنٹ سے زیادہ آرمی کی ریکروٹ کی ہوئی فوجی زیادہ لگ رہی ہوتی ہیں۔اتنی زیادہ سخت تربیت کا مقصد فلائٹ اٹینڈنٹ کو ہر قسم کے سخت اور ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔
اس تربیت کی تصویری جھلکیاں آپ بھی دیکھیے۔

چینی فلائٹ اٹینڈنٹ کی تربیت

Browse Latest Weird News in Urdu