بلندی پر پہنچنے کا شوق یا کچھ اور، شنگھائی کلائمبر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 جون 2016 13:46

بلندی پر پہنچنے کا شوق یا کچھ اور، شنگھائی کلائمبر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

شنگھائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جون 2016ء) : اکثر اوقات کچھ نیا اور منفرد کرنے کے چکر میں ہم اپنی ہی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ جس کی ایک بڑی مثال آج کل لوگوں میں پایا جانے والا سیلفی کا کیڑا بھی ہے، سیلفی کے شوقین افراد اونچی اور بلند و بانگ عمارتوں پر چڑھ کر سیلفی اتارتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں ، ایسے ہی ایک نوجوان نے شنگھائی کی بلند ترین عمارت پر چڑھ کر اپنا پاگل پن ظاہر کر دیا۔

اس نوجوان کو سوشل میڈیا پر ویڈیو مقبول ہونے کے بعد شنگھائی کلائمبر کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ نوجوان سکائی اسکریپر پر بھی چڑھا لیکن اس کے بعد بھی اس دلیر نوجوان کو چین نہ آیا اور شنگھائی کو مزید اونچے زاویے سے دکھنے کے لیے ایک بلد ترین عمارت پر چڑھا گیا ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلند ترین ٹاور پر چڑھتے وقت مذکورہ نوجوان نے بظاہر کسی حفاظتی بیلٹ کا بھی استعمال نہیں کیا۔ نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں سے متعدد نے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید تو کی ہی لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس کی دلیری اور نڈر طبیعت پر اسے خوب سراہا۔نوجوان کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu