اب ڈرون ویٹر بن کر سمندر میں کافی پہنچائیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 جون 2016 02:00

اب ڈرون ویٹر بن کر سمندر میں کافی پہنچائیں گے

روکس وے بیچ، اوریگون۔ ڈرون کے شوقین ایک شخص نے ڈوون کا عملی استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے کشتی میں موجود ایک جوڑے کو کافی پہنچائی۔
یوٹیوب صارف Keepingitbasic کی اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جوڑا روکس وے بیچ پر کشتی میں سمندرکی سیر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ایک ڈورون، جس کے ساتھ کافی کا ایک سفری کپ منسلک ہوتا ہے ، ساحل سے اڑتا ہوا اس جوڑے کی طرف جاتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرون نے بغیر کافی گرائے ، کافی کا کپ جوڑے تک پہنچا دیا۔ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لوگوں کو یہ تجربہ کرنے منع کیا گیاہے،ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے خبر دار کیا ہےکہ گرم کافی کسی کے اوپر گرنے سے کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu