تاریخ انسانی کے 19 عظیم ترین شہر

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 جون 2016 07:02

تاریخ انسانی کے 19 عظیم ترین شہر

تاریخ انسانی میں بہت سے عظیم شہر گزرے ہیں۔ بہت سے شہر ایسے ہیں جن کا ذکر تاریخ میں موجود ہیں جبکہ بہت سے شہر اور تہذیبیں ایسی بھی گزری ہیں، جن کے بارے میں ہم ابھی تک کچھ نہیں جانتے۔
ذیل میں ہم آپ کو آبادی کے لحاظ سے تاریخ انسانی کے عظیم ترین شہر اور اُن شہروں کی آبادی کی تفصیل بتا رہے ہیں۔
1. ترکی میں واقع چاتال‌ہویوک کی آبادی 7000 قبل مسیح میں 1000 نفوس پر مشتمل تھی۔

6500 سال قبل مسیح میں اس شہر کی آبادی 3000 ہو گئی تھی۔
2. شام میں واقعتل براک کی آبادی 5000 قبل مسیح میں 4000 نفوس پر مشتمل تھی۔
3. عراق میں واقع اوروک کی آبادی 3300 قبل مسیح میں 40000 نفوس پر مشتمل تھی۔
4. مصر میں واقع میمفس کی آبادی 2250 قبل مسیح میں 35000 نفوس پر مشتمل تھی۔
5. عراق میں واقع بابل کی آبادی 1770 قبل مسیح میں 60000 نفوس پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)


6. مصر میں واقع طيبہ یا تھیبس کی آبادی 1500 قبل مسیح میں 75000 نفوس پر مشتمل تھی۔
7. عراق میں واقع نمر ود کی آبادی800 قبل مسیح میں 75000 نفو س پر مشتمل تھی۔
8. عراق میں واقع نینواکی آبادی 700 قبل مسیح میں 100000 نفوس پر مشتمل تھی۔
9. مصر میں واقع اسکندریہ کی آبادی 300 قبل مسیح میں 150000 نفوس پر مشتمل تھی۔
10. اٹلی میں واقع روم کی آبادی 100 قبل مسیح میں 400000 نفوس پر مشتمل تھی۔


11. ترکی میں واقع قسطنطنیہ کی آبادی 500 عیسوی میں450000 نفوس پر مشتمل تھی۔
12. چین میں واقع چانگ آن کی آبادی 600 عیسوی میں 600000 نفوس پر مشتمل تھی۔
13. چین میں واقع کائفینگ کی آبادی 1000 عیسوی میں 10 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔
14. چین میں واقع ہانگژو کی آبادی 1200 عیسوی میں دس لاکھ ہوگئی تھی۔
15. چین میں واقع نانجنگ کی آبادی 1400 عیسوی میں 500000 تھی۔
16. چین میں واقع بیجنگ کی آبادی 1450 عیسوی میں 600000 نفوس پر مشتمل تھی۔
17. برطانیہ میں واقع لندن کی آبادی1841 عیسوی میں 19 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔
18. ریاست متحدہ امریکہ میں واقع نیویارک کی آبادی 1925 عیسوی 78 لاکھ تھی۔
19. جاپان میں واقع ٹوکیو کی آبادی 1965 عیسوی میں 1کروڑ 50 لاکھ تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu