بزنس کلاس کے مسافروں کا دوسرا بڑا مسئلہ اتنی آسانی سے حل ہو سکتا ہے کسی نے سوچا نہ تھا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 جون 2016 04:30

بزنس کلاس کے مسافروں کا دوسرا بڑا مسئلہ اتنی آسانی سے حل ہو سکتا ہے کسی نے سوچا نہ تھا

کسی بھی بزنس کلاس ائیرٹریول یا کسی بھی سستی مگر اچھی ائیر لائن، جہاں مسافروں کو جانوروں کی طرح نہ سمجھا جاتا ہو، کا سب سے بڑا مسئلہ سفر کا حد سے زیادہ مہنگا ہونا ہے۔
بزنس کلاس کا دوسرا بڑا مسئلہ جہاز کی سیٹ ہوتا ہے،اگر آپ کے ساتھ والی سیٹ پر کوئی دوسرا مسافر بیٹھا ہو اور وہ ٹیک لگا کر بیٹھ جائے تو آپ بالکل جانور کی طرح پھنسا ہوا محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)


اس مسئلے کا حل لندن کی فرم ایکومین نے نئی پولارس(Polaris) بزنس کلاس کو ڈیزائن کر کے نکالا ہے۔ ایکومین فرم نے بظاہر اس نہ حل ہونے والے مسئلے کو اس طرح حل کیا ہے کہ ائیر لائن کمپنی کو مسافروں کی گنجائش کی قربانی بھی نہیں دینا پڑی۔ کمپنی نے صرف سیٹوں کا رخ تبدیل کر کے اور سیٹوں کو مختلف زاویوں پر ایڈجسٹ کر کے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے۔
اس نئے ڈیزائن سے مسافروں کا 8 سے 10 گھنٹے طویل سفر کافی آرام سے گزرے گا۔یونائیٹڈ ائیر لائن پولارس کو 777s میں اگلے سال اور 767s، 787s اور ائیر بس A350s میں اس کے بعد متعارف کرائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu