دنیا کا بدصورت ترین کتا اندھا ہے،ڈائیپر پہنتا ہے اور اس کے زخموں سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 جون 2016 23:20

دنیا کا بدصورت ترین کتا اندھا ہے،ڈائیپر پہنتا ہے اور اس کے زخموں سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے

انسانوں اور جانوروں کی خوبصورتی کو کیش کرانے کے لیے مقابلہ حسن تو ہوتا ہی تھا اب بدصورتی کے مقابلے بھی ہونے لگے۔ دنیا کے بدصورت ترین کتوں کے مقابلے میں فاتح چینی کتا نہ صرف نابینا ہے بلکہ اس کے زخموں سے رطوبت کے قطرے بھی بہتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ڈائیپر پہنتا ہے۔

(جاری ہے)


سوی پی ریمبو نے جمعے کو سونوما میرین فیئر گراؤنڈ میں ہونے والے دنیا کے بدصورت ترین کتے کے سالانہ مقابلے میں 15 دیگر کتوں کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کر لیا۔


اس مقابلے کے فاتح کا فیصلہ کرنے کے لیے ججوں نے نہ صرف کتوں کی بدصورتی کو دیکھا، بلکہ کتوں سے آنے والی بدبو اور اُن میں موجود بیماریوں کو بھی مدنظر رکھا۔
ذیل میں دئیے گئے البم میں سوی پی ریمبو کے علاوہ مقابلے کے دوسرے شرکا بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

بدصورت ترین کتے کے مقابلے کے شرکا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu