دنیا کا سب سے بڑا ہیرا۔ کوئی خریدنے کو تیار نہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 جولائی 2016 18:14

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا۔ کوئی خریدنے کو تیار نہیں

لندن۔ دنیا کا سب سے بڑا ناتراشیدہ ہیرا لندن میں ہونے والی نیلامی میں فروخت نہیں ہوسکا۔ Lesedi La Rona ہیرے کی کم سے کم قیمت فروخت 70 ملین ڈالر رکھی تھی، جو عوامی طورپر فروخت ہونے والے ہیرے کے لیے رکھی جانے والی سب سے بڑی رقم تھی۔
اس ہیرے کا سائز ایک ٹینس بال جتنا ہے اور اس کا وزن 1109قیراط ہے۔ یہ ہیرا لوکارا ڈائمنڈز کارپوریشن کی بوٹسوانا میں واقع کارووے کان سے ملا ہے۔

اس ہیرے کی عمر کا اندازہ ڈھائی ارب سال ہے۔

(جاری ہے)

Lesedi La Rona ہیرے کی بولی 61 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی ، جو فیس وغیرہ کے اضافے سے 68 ملین ڈالر ہوجاتی۔اس سے پہلے لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن پچھلے سال مئی میں 813 قیراط کا ناتراشیدہ ہیرا 63 ملین ڈالر یعنی فی قیراط 77500 ڈالر میں فروخت کر چکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کےیورپی یونین سے نکلنے کی وجہ سے بھی یہ ہیرا فروخت نہ ہوسکا۔ متوقع خریداروں کا خیال تھا کہ اس ہیرے کو چھوٹے حصوں میں کاٹ کر فروخت کرنے میں انہیں نقصان ہوگا۔
لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابھی اس ہیرے کو مزید کچھ عرصے تک فروخت کے لیے پیش نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu