حیرت انگیز سکارف، جسے پہننے والی خواتین کی تصویر نہیں بنائی جا سکے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 جولائی 2016 19:17

حیرت انگیز  سکارف، جسے پہننے والی خواتین کی تصویر نہیں بنائی جا سکے گی

ایک نئے پاپا رازی پروف یا فوٹو پروف سکارف کو پہن کر خواتین سب کے سامنے رہتے ہوئے بھی مجازی(ورچوئلی) طور پر غائب ہوسکتی ہیں۔اس سکارف کے ہوتے ہوئے کوئی بھی فوٹوگرافر فلیش کیمرے کے ساتھ خواتین کی فوٹو نہیں بنا سکے گا۔
آئشو(ISHU)
نام کے سکارف کوہالینڈ نژاد سیف صدیقی نے بنایا ہے۔یہ سکارف مشہور شخصیات کو فلیش کیمرہ استعمال کرنے والے پاپا رازی فوٹو گرافرز سے بچا سکتا ہے۔

فلیش کیمرے سے فوٹو بنانے سے سکارف لینے والی شخصیت کی تصویر بالکل سیاہ آتی ہے تاہم بغیر فلیش کے کیمرہ استعمال کیا جائے تو تصویر نارمل آتی ہے۔
اس سکارف کے کام کرنے کا طریقہ کار بہت سادہ ہے۔ یہ سکارف فلیش لائٹس کو واپس کیمرے میں ہی منعکس کر کے تصویر کو خراب کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


سیف صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کیمرے کا مقصد لوگوں کواُن کی پرائیویسی کی اہمیت بتانا ہے۔

سیف صدیقی کا کہنا ہے کہ 2009 میں اس نے اپنے دوست کی تصویر بنائی تو بائیک کے شیشے کی وجہ سے وہ خراب ہوگئی، جس سے اسے آئشو سکارف بنانے کا آئیڈیا ملا۔ اسے اس سکارف کو بنانے میں 5 سال لگے۔
کیمرون ڈیاز، جوئی اور نک جوناز اس سکارف کو استعمال کر چکے ہیں۔ اس کی قیمت 268 ڈالر سے 478 ڈالر ہے۔ اس سکارف کو 22 اگست کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس میں ایک ٹائی اور پاکٹ سکوائر کا اضافہ بھی کیا جائے گا جب کہ ایک موبائل کیس تو پہلے ہی دستیاب ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu