ہر روز کھانا چرانے والےسے خوفناک انتقام ، خاتون نے پیزا میں چھپکلی ڈال دی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 جولائی 2016 17:53

ہر روز کھانا چرانے والےسے خوفناک انتقام ، خاتون نے پیزا میں چھپکلی ڈال دی

کہتے ہیں کہ انتقام وہ ڈش ہے، جسے جتنا ٹھنڈا کر کے پیش کیا جائے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ ایک خاتون نے بھی اپنے فریج سے کھانا چرانے والے کے لیے خصوصی انتقامی ڈش بنانے کا اہتمام کیا۔ امگر پر صارف porialexنے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ نے اپنے فریج سے ہر روز کھانا چرانے والے چور سے انتقام لینے کا انوکھا طریقہ اپنایا۔مذکورہ چور ہر روز فریج سے کھانا چراتا یا کبھی چند نوالے لے کر ہی چھوڑ دیتا۔

اس جوڑے کا صبر اس وقت جواب دے گیا جب چور نے پنیر کا ایک ٹکڑا کھا کر باقی ویسے ہی چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

چور سے انتقام لینے کے لیے انہوں نے پیزا میں مری ہوئی چھپکلی ڈالی اور پھر اسے فریج میں رکھ دیا۔اپنے انتقام کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سب سے پہلے ایک پیزا خریدیں، اس کے بعد اس کی سلائس کو کھول لیں۔ اس کے بعد مری ہوئی چھپکلی پیزا کے اندر ڈال دیں۔پیزا کو پہلے کی طرح کرنے کےلیے اسے اوون میں گرم کر لیں۔اس کے بعد اسے فریج میں رکھ کر چور کا انتظار کریں۔
امگر صارف نے بتایا کہ چور نے پیزا کا ایک سلائس تو کھا لیا مگر دوسرا چھپکلی والا سلائس آدھا کھایا ہوا تھا ، انہوں نے جب دیکھا تو چھپکلی سلائس سے باہر لٹک رہی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu