باڈی بلڈر کا کمال مہارت کے ساتھ ویٹ پلیٹوں پر پش اپ کا مظاہرہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 جولائی 2016 19:15

باڈی بلڈر کا کمال مہارت کے ساتھ ویٹ پلیٹوں پر پش اپ کا مظاہرہ

واشنگٹن۔ ایک امریکی باڈی بلڈر کی ایک ویڈیو میں اسے کمال مہارت کے ساتھ ویٹ پلیٹوں کو سیدھا کھڑا کر کے ان پر پش اپ کرتے دکھایا گیا ہے۔
میٹ آرنلڈ نے اپنے انسٹا گرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسے 6 ویٹ پلیٹوں پر پش اپ کرتے دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان 6 پلیٹوں میں سے دو دو پلیٹیں کو اکھٹا کر کے پاؤں کی طرف سیدھا کھڑا کیا گیا ہے، جب کہ دونوں ہاتھوں کے نیچے ایک ایک پلیٹ ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میٹ پہلے زمین پر پش اپ کرتا ہے اور پش اپ کرتے ہوئے ہی اچھل کر ویٹ پلیٹوں پر ہاتھ اور پاؤں جما کر پش اپ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ویڈیو میں اسے کئی بار اس طرح پش اپ کرتے اور ویٹ پلیٹوں سے اچھل کر فضا میں تالیاں بجاتے دکھایا گیاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu