پالتو کتے اب پنجوں کے بٹن والے ٹی وی ریموٹ کو استعمال کر سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جولائی 2016 18:02

پالتو کتے اب پنجوں  کے بٹن  والے ٹی وی ریموٹ کو استعمال کر سکیں گے

یہ سننے میں عجیب سا لگتا ہے لیکن اب کتے بھی جانوروں کے لیے بنائے گئے خصوصی ریموٹ سے دنیا بھر کے ٹی وی چینلز دیکھ سکیں گے۔
اس ریموٹ کو ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں ہڈیاں اورپنجوں کےنشان بنائے گئے ہیں۔اس ریموٹ کو پالتو جانوروں کی خوراک بنانے والی کمپنی واگ نے بنایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ریموٹ کو سخت اور واٹرپروف پلاسٹک سے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس ریموٹ پر بنائے گئے بٹن اچھے خاصے ابھرے ہوئے ہیں، جنہیں دبانے میں کتوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔واگ نے اس ریموٹ کو پریسٹن کی یونیورسٹی آف سنٹرل لنکا شائر کے کمپیوٹر ڈیزائنر کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ اکثر پالتو کتے دن میں 9گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں، اس کا مطلب ہے اُن کی زندگی میں ٹیکنالوجی کا کافی بڑاکردار ہے۔
واگ کو امید ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں اس پروٹو ٹائپ ریموٹ کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu