پہلا شہر جہاں پوليسٹرين منصوعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 جولائی 2016 19:09

پہلا شہر جہاں پوليسٹرين منصوعات پر  مکمل  پابندی عائد کر دی گئی

سان فرانسسکو وہ پہلا شہر ہے جہاں پر پوليسٹرين (polystyrene )مصنوعات کے استعمال پر مکمل اتفاق رائے سے ووٹنگ کے ذریعے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیسٹرین کو سٹائروفوم(styrofoam ) بھی کہا جاتا ہے۔یہ پیٹرولیم بیسڈ پلاسٹک کافی کپ، پیکیجنگ اور دیگر ڈسپوزیبل مصنوعات بنانے کے کام آتا ہے۔سان فرانسسکو کے اس قانون کو پلاسٹک کے خلاف اب تک کا سخت ترین قانون کہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سان فرانسسکو میں سٹائرو فوم کی مصنوعات پر پابندی کا اطلاق 2017 کے شروع سے ہوگا۔یہ پابندی سان فرانسسکو کے 2020 تک Zero Waste منصوبے کا حصہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی ہر سال 25 ارب فوم کپ کوڑے کرکٹ کی نذر کرتے ہیں اور یہ وہ پلاسٹک ہے جو کبھی بھی تحلیل نہیں ہوتی۔سمندر میں پھینکے جانے والے کوڑے کرکٹ کا 90فیصد پلاسٹک کپ پر مشتمل ہوتا ہے۔ایک حالیہ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک سمندروں میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu