ایک مہاجر کی خود کو سوٹ کیس میں پیک کر کے سوئزرلینڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 جولائی 2016 19:24

ایک مہاجر کی خود کو سوٹ کیس میں پیک کر کے سوئزرلینڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

تیچینو، سوئزرلینڈ۔ ایک ریلوے اسٹیشن پر قریباً 6 فٹ لمبے شخص کو سی سی ٹی وی کیمروں نے ایک سوٹ کیس سے نکلتے ہوئے پکڑ لیا۔
ایک ویڈیو ، جسے سوئس بارڈر سیکورٹی فورسز کے نگرانی کے کیمروں نے ریکارڈ کیا ہے، میں ایک شخص کو سوٹ کیس میں سے ہاتھ نکال کر سوٹ کیس کھولتے اور پھر اس سے باہر نکلتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا تعلق اریٹیریا سے ہے اور اس نے اٹلی سے سوئزرلینڈ جانے کے لیے خود کو سوٹ کیس میں پیک کر لیا تھا۔
یہ شخص اُن 3400 مہاجرین میں سے ایک ہے جو سوئزرلینڈ کے تیچینو کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس شخص کو بعد میں واپس اٹلی بھیج دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu