آئرش شخص کا باتھ روم میں پھنسے دوست کو بچانے کے لیے ڈرون کا انوکھا استعمال

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 جولائی 2016 23:42

آئرش شخص کا باتھ روم میں پھنسے دوست کو بچانے کے لیے ڈرون کا انوکھا استعمال

کورک،آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے کواڈ کاپٹر کو استعمال کرتے ہوئے باتھ روم میں پھنسی دوست کو کامیابی سے باہر نکال لیا۔
چیلن آئرش نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں اسے ڈارون کی مدد سے باتھ میں پھنسی اپنی دوست کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔چیلن کی دوست باتھ روم گئی تو اس کی واحد چابی بھی اپنے ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چیلن آئرش اپنا ڈی جے آئی فینٹم اڑاتا ہے ، جس کے ساتھ ایک لمبی رسی بندھی ہوتی ہے۔

چیلن ڈرون کو چھت کے اوپر لے جا کر ڈرون کو اس طرح نیچے کرتا ہے کہ رسی کھڑکی کی درز سے باتھ رو م میں جاتی ہے، جہاں سے اس کی دوست چابی کو رسی کے ساتھ باندھ دیتی ہے۔ چیلن ڈورن کو واپس زمین پر اتار کر چابی سے باتھ روم کا دروازہ کھول کر اپنی دوست کو باہر نکال لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu