128 کلوگرام وزنی بیوی شوہر پر گری اور دونوں ہی مرگئے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 جولائی 2016 02:22

128 کلوگرام وزنی بیوی شوہر پر گری اور دونوں ہی مرگئے

ایک موٹی سی خاتون سیڑھیوں سے پھسل کر اپنے شوہر پر گری تو دونوں ہی مر گئے۔راجکوٹ، بھارت سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ منجولا کا وزن 128 کلوگرام تھا۔

(جاری ہے)

منجولا کے بیٹے کو سانس کی تکلیف تھی، وہ اپنے بیٹے کو دیکھنے کے سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جانے لگی تو اس کا شوہر نٹورلال اس کے پیچھے تھا۔ منجولا پھسل کر سیڑھیوں سے اپنے شوہر پر گری، جس سے نٹورلال کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ منجولا کی بہو، جو ان دونوں کے پیچھے تھی، کی ٹانگ بھی زخمی ہوئی ہے، تاہم منجولا اور نٹورلال اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu