آئی فون گن۔ جہازوں کی سیکورٹی کے لیے نیا خطرہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 جولائی 2016 20:19

آئی فون گن۔ جہازوں کی سیکورٹی کے لیے نیا خطرہ

لندن کے نزدیک سٹینسٹڈ ائیرپورٹ پر سیکورٹی حکام اس وقت انتہائی چوکنا ہوگئے جب انہو ں نے ایک شخص کے ٹراؤزر کی بیک پاکٹ میں ایک گن کو دیکھا۔تاہم جب اس کا قریب سے معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ آئی فون کا کیس ہے۔

(جاری ہے)


اسیکس پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کی گن ساتھ لانے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی فلائٹ نہیں پکڑ سکتے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ مسافر اپنی منزل مقصود تک پہنچ پایا تھا یااسے ائیر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu