جاپان کا وہ علاقہ جسے 5 سال سے کسی نے نہیں چھوا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جولائی 2016 02:29

جاپان کا وہ علاقہ جسے 5 سال سے کسی نے نہیں چھوا

جب جاپان میں فوکوشیما ایٹمی ریکٹر تباہ ہوا تو جاپانی حکومت نے فوراً ہی 18 میل کے دائرے میں رہنے والے لوگوں سے علاقہ خالی کرا لیا۔اس بات کو پانچ سال گزر چکے ہیں۔ اس علاقے میں اس کے بعد آج تک کوئی نہیں گیا لیکن انسانی جبلت کا کیا کریں جو ہمیشہ ایسی جگہ جانا چاہتی ہے جہاں جانے سے منع کیا جائے۔27سالہ ملایشین فوٹو گرافرکیو وی لونگ بھی اپنی اس جبلت سےمجبور ہو کر سب قاعدے اور قوانین بھول کر فوکوشیما کے ممنوعہ علاقے میں پہنچ گیا۔

حفاظتی تدابیر کے نام پر کیو وی لانگ نے صرف ایک گیس ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ شارٹس میں اس کی ٹانگیں بالکل عریاں تھیں، جو تابکاری کے علاقے میں کافی خطرناک بات ہے۔

(جاری ہے)

کیو وی لانگ نے دکھایا کہ یہ علاقہ 2011 سے بالکل ان چھوا ہے۔روس کے چرنوبل کے برعکس اس علاقے میں کسی نے بھی لوٹ مار نہیں کی تاہم کچھ جگہوں پر پیچھے رہ جانے والے جانوروں نے کافی ادھم مچایا تھا۔تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ سپر مارکیٹوں میں ابھی تک مارچ 2011 کے میگزین ڈسپلے میں لگے ہوئے ہیں۔ لوگ جاتے ہوئے اتنی جلدی میں نکلے کہ اپنے کپڑے بھی اٹھا کر نہیں لے گئے، کیووی لانگ کو کپڑوں اور نیچے زمین سے بہت سے سکے بھی ملے۔تصویروں میں پی ایس 2 گیم کنسول کو بھی سیل بند حالت میں سٹور پر پڑے دکھایا گیا ہے۔

جاپان کا وہ ٹاون جسے 2011 سے کسی نے نہیں چھوا

Browse Latest Weird News in Urdu