پیٹرول ٹینک پر کھڑے ہوکر بائیک چلانے کا حیرت انگیز مظاہرہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جولائی 2016 03:14

پیٹرول ٹینک پر کھڑے ہوکر بائیک چلانے کا حیرت انگیز مظاہرہ

نابرژنیہ چلنی (Naberezhnye Chelny) ، روس۔ ایک ڈرائیور نے ہائی وے پر چلتے ہوئے ایک شخص کو پیٹرول ٹینک پر کھڑے بائیک چلاتے دیکھا تو فوراً ہی اپنا موبائل نکالا اور اس حیرت انگیز منظر کو فلم بند کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)


یو ٹیو ب پر پوسٹ کی ہوئی ویڈیو کے مطابق نابرژنیہ چلنی میں ایک شخص کو چلتی ہوئی بائیک پر حیرت انگیز توازن سے کھڑے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار کو ایک منٹ تک کھڑے ہو کر اور پھر ہائی وے کے بیچ میں ہی موٹرسائیکل پر بیٹھتے ہوئے اور پھر ون ویلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب فلم بنانے والا موٹرسائیکل کے پاس سے گزرتا ہے تو وہ گاڑی کے میوزک کو سن کر ڈانس کرتا ہے اور پھر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر تیزی سے نکل جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu