برطانوی شخص ایک دہائی سے ہنگامی حالات کے لیے جنگلوں میں خوراک جمع کر رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جولائی 2016 03:46

برطانوی شخص ایک دہائی سے ہنگامی حالات کے لیے جنگلوں میں خوراک جمع کر رہا ہے

گیٹس ہیڈ،ٹائن اینڈ وئیر، برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایان کولتھرڈ گزشتہ ایک دہائی سے خود کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کر رہا ہے۔ایان کا ماننا ہے کہ اگلے 20 برسوں میں انتہائی شدید سماجی اور معاشی بحران آئے گا، جس کی وجہ دہشت گردی، کوئی وائرس یا کچھ بھی ہو سکتی ہے۔
ایان نے سکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور ویلز میں 35 ایسے خفیہ مقامات بنائے ہوئے ہیں، جہاں ہنگامی حالات میں پناہ لی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایان کا کہناہے کہ میں اُن حالات کی تیاری کر رہا ہوں، جب لوگوں کو ایک دم تیزی سے گھر چھوڑنا پڑے گا ۔ایان کا کہنا ہے کہ میں اپنے محفوظ مقامات پر جا کر وہاں جمع کیے ہوئے سامان سے 10 دن تک آرام سے رہ سکتا ہوں۔ایان نے اپنے محفوظ مقامات پر خوراک، فسٹ ایڈ اور دوسرا ضروری سامان جمع کیا ہوا ہے۔
ایان ،جو سابق فوجی بھی ہے اور افغانستان میں بھی تعینات رہ چکا ہے، ہر وقت اپنے خفیہ مقامات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتا ہے۔ گھر سے باہر زندگی گزارنے کی عادت ڈالنے کےلیے وہ زمین پر حتی کہ برف پر بھی سوجاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu