3افرا د نے خراب بال کاٹنے پر حجام کی دوکان تباہ کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جولائی 2016 18:46

3افرا د نے خراب بال کاٹنے پر حجام کی دوکان تباہ کر دی

پچھلے بدھ چین کے صوبہ لیاؤننگ کے شہر شنیانگ میں 3 افراد نے حجام کی دوکان میں خوب توڑ پھوڑ کی۔ ان تینوں افراد کا کہنا ہے کہ حجام نے ان کے بال ٹھیک طرح سے نہیں کاٹے تھے۔
نگرانی کے کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص حجام کی دوکان پر سرخ اور سیاہ سپرے پینٹ کر رہا ہے اور دوسرا دوکان کی کھڑکی پر اینٹ پھینک رہا ہے تاہم ویڈیو میں تیسرا شخص واضح نظر نہیں آ رہا ۔

(جاری ہے)


حجام نے ویڈیو میں نظر آنے والے دو اشخاص کو اپنے گاہک کے طور پر شناخت کر لیا ہے۔ حجام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اشخاص جون کے آخر میں حجامت بنوانے آئے تھے اور انہوں نے خراب حجامت کی شکایت بھی کی لیکن جب حجام نے دوبارہ سے بال ٹھیک کرنے کا کہا تو اُن لوگوں نےا نکار کر دیا۔
چینی ویب سائٹ ٹینسنٹ پر اس خبر کی پوسٹ پر 2000 سے زائد کمنٹس ہو گئے ہیں۔ نیٹ صارفین دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں، کچھ حجام کی حمایت میں تو کچھ گاہکوں کی حمایت میں کمنٹ کر رہے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گاہک اتنے بدصورت ہونگے کہ کسی بھی ہیئر کٹ سے شاید ہی اچھے لگ سکیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu