ظالم ماں نے اپنے تین ننھے بچوں کو سزا کے طور پر بغیرجوتوں اور پانی کےصحرا میں چھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 جولائی 2016 21:53

ظالم ماں نے اپنے تین ننھے بچوں کو سزا کے طور پر بغیرجوتوں اور پانی کےصحرا میں چھوڑ دیا

پولیس نے ایک ماں اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ماں نے اپنے تین بچوں کوسزا دینے کےلیے بغیر جوتوں اور بغیر پانی کے 108فارن ہائٹ کی گرمی میں ٹوئنٹی نائن پام کے صحرا میں چھوڑ دیا تھا۔
سان برنارڈینو کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں میں 7سالہ لڑکی ، 6 سالہ اور 5 سالہ لڑکا شامل ہیں۔شیرف کی ترجمان سنتھیا بچمین کے مطابق بچوں کے والدین بچوں کو صحرا میں چھوڑ کر دور گاڑی میں بیٹھے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو سزا دینے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

(جاری ہے)

تاہم بچوں کوکسی قسم کی طبی امداد کی ضرورت نہیں پڑی۔حکام کا کہنا ہے کہ بچے 45 منٹ تک صحرا میں پھرتے رہے، جس کے بعد مقامی افراد نے حکام کو مطلع کر دیا۔
پولیس نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں بچوں کی ماں 34سالہ میری بیل اوراس کے دوست 29 سالہ گیری کاسل کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں اس وقت مورونگو باسن جیل میں ہیں۔ انہیں 1لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق گیری کو 2009سے اب تک بہت سے الزامات میں سزا ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu