اس کیفے میں کافی پینا ہے تو تمیز سے بات کیجیےگا ورنہ بل ڈبل

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 17 جولائی 2016 01:46

اس کیفے میں کافی پینا ہے تو تمیز سے بات کیجیےگا ورنہ بل  ڈبل

ورجینیا کے ایک کافی شاپ کی ریٹ لسٹ کی فوٹو انٹرنیٹ صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔اس ریٹ لسٹ کے مطابق عزت سے بات کرنے والوں سے کافی کا بل نارمل انداز میں بات کرنے والوں سے کم لیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ روانوک، ورجینیا ک کی کافی شاپ کپس کافی اینڈ ٹی کے ریٹ لسٹ کی فوٹو ریڈٹ پر شیئر ہوئی اور وائرل ہوگئی۔
اس پر لکھا ہے کہ Small Coffee قیمت 5 ڈالر، Small Coffee Please قیمت 3ڈالر اور Hello Small Coffee Please قیمت 1.75 ڈالر۔

(جاری ہے)


اس ریٹ لسٹ کو ڈیزائن کرنے والی آسٹن سمز اسی کیفے میں کام کرتی ہے، جس کے مطابق اس ریٹ لسٹ کا مطابق دنیا سے نانصافی کا خاتمہ کرتے ہوئے ایسے افراد سے زیادہ چارج کرنا ہے جن کے پاس لوگوں سے ہیلو کرنے کا بھی ٹائم نہیں ہوتا۔کیفے کی مالک اولیویا بائرڈ نے بعد میں بتایا کہ اس لسٹ میں 5ڈالر کی کافی مذاق کے طور پر لکھی گئی ہے ورنہ ابھی تک کسی سے ایک کافی کے 5 ڈالر چارج نہیں کیے گئے۔اولیویا نے یہ بھی بتایا کہ اس لسٹ کی وجہ سے لوگ اب زیادہ احترام کے ساتھ بات کرنے لگے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu