فرانسیسی فنکار نے اپنے ہاتھوں کو خوبصورت اور بدصورت تصاویر کے کینوس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جولائی 2016 19:53

فرانسیسی فنکار نے اپنے ہاتھوں کو خوبصورت اور بدصورت تصاویر کے کینوس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا

فرانسیسی فنکار جورڈن مولینا عرف ٹوٹو ڈرا اپنے ہاتھ پر تصاویر بنا کر جب ہاتھ کو حرکت دیتا ہے تو بالکل کسی حقیقی کردار کے حرکت کرنے کا گمان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


جورڈن اپنے فن پاروں کو اپنے یوٹیوب چینل(یہاں کلک کریں)، فیس بک پیج(یہاں کلک کریں) اور انسٹاگرام اکاؤنٹ(یہاں کلک کریں) سے شیئر کرتا رہتا ہے۔
جورڈن جب اپنے ہاتھ پر کوئی چہرہ بنا کر اسے حرکت دیتا ہے تو بالکل اصل چہرے کی حرکت کا گمان ہوتا ہے۔ تاہم ویڈیو کے آخر میں جب جورڈن ہاتھ دھوتا ہے تو دیکھنے والوں کو بھی افسوس ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu