14 سالہ لڑکے نے 10سال بعد ٹماٹروں کے علاوہ کوئی خوراک کھائی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جولائی 2016 23:22

14 سالہ لڑکے نے 10سال بعد ٹماٹروں کے علاوہ کوئی خوراک کھائی

ایک لڑکے ،جس کی خوراک میں صرف ٹماٹر ہی شامل تھے، نے 10سال بعد ٹماٹر کےعلاوہ کوئی کھانا کھایا ہے۔ 14سالہ لیام پیئرس کے دل سے کھانوں کا ڈر نکالنے کے لیے اسے ہپناٹائز کر کے اس کا علاج کیا گیا ہے۔
لیام دو سال کی عمر سے ہی سبزی کو دیکھ کر بیمار ہوجاتا ہے۔دو سال کی عمر میں اس نے مٹر کو چھیلا تو سبزیوں دیکھ کر اس کی طبعیت خراب ہونے لگی۔

(جاری ہے)


دوسال کی عمر سے ہی لیام صرف ٹماٹر اور اس سے بنی ہوئی چیزیں کھا سکتا تھا ۔

سبزیوں سے ڈر کی وجہ سے لیام سکول میں لنچ بھی نہیں کھا سکتا تھا۔ اس کے سکول کے ساتھی اس کے لنچ کو دیکھ کر اس کا مذاق اڑاتے تھے۔
ایبی میڈ،گلوسٹر سے تعلق رکھنے والے لیام کا حتمی علاج ہپناٹزم سے ہوا۔ ہپناٹرم کا یہ سیشن صرف ایک گھنٹے کا تھا، جس کے بعد لیام نے آرام سے تلی ہوئی سبزیاں بغیر ٹماٹو کیچپ کے کھائی۔

Browse Latest Weird News in Urdu