سیاہ فام عورت کو روکنے پر برطانوی ہوم آفس کو 2000پاؤنڈ ادا کرنے پڑ گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جولائی 2016 06:02

سیاہ فام عورت کو روکنے پر برطانوی ہوم آفس کو 2000پاؤنڈ ادا کرنے پڑ گئے

برطانوی ہوم آفس نے اس سیاہ فام عورت کو 2000پاؤنڈ ادا کیے ہیں، جسے امیگریشن آفیسر نے ائیر پورٹ پر یہ کہہ کر روک لیا کہ وہ غیر ملکی نظر آ رہی ہے۔
دو بچوں کی ماں برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ جارج بیسٹ بلفاسٹ سٹی ائیر پورٹ پر ایک افسر نے اسے روکا اور اس سے شناخت طلب کی، اس افسر نے اسے سب کے سامنے روک کر دوسرے افسر سے عورت کا امیگریشن سٹیٹس بھی چیک کرنے کا کہا ۔


عورت کی جانب سے ناردرن آئر لینڈ ایکویلیٹی کمیشن میں پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہوم آفس نے اسے نسلی امیتاز کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

عورت کےا س الزام پر ہوم آفس نے اس سے معافی مانگ لی ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک عورت ، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اپنی ساس کو چھوڑنے ائیر پورٹ آئی۔ ائیر پورٹ پر ایک امیگریشن آفیسر نے اسے روکا اور اس سے شناخت طلب کی۔

عورت کا کہنا ہے کہ اسے اس کے کالے رنگ کی وجہ سے روکا گیا۔عورت کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں برطانوی شہری ہوں، میں تو سفر بھی نہیں کر رہی تھی، میں وہی کر رہی تھی جو دوسرے لوگ کر رہے تھے، جنہیں کچھ بھی نہیں کہا گیا۔عورت کے مطابق اس کے بیٹے نے پوچھا ہے کہ کیا انہیں ہر وقت پاسپورٹ جیب میں رکھنا پڑے گا۔
ہوم آفس نے 2000ڈالر ادا کرکے اس عورت سے مصالحت کر لی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu