چین نے دنیا کا سب سے بڑاآبی طیارہ متعارف کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 31 جولائی 2016 05:28

چین نے دنیا کا سب سے بڑاآبی طیارہ متعارف کرا دیا

7سال کی محنت کے بعد چین نے دنیا کا سب سے بڑا آبی طیارہ مکمل کر لیا ہے۔ اسے پچھلے ہفتے ہی پروڈکشن لائن سے اتارا گیا ہے۔
AG600کا سائز بوئنگ 737 جتنا ہے ہی ہے۔ یہ 53.5 ٹن وزن کے ساتھ اڑ سکتا ہے ۔ اس طیارے کی فلائٹ رینج 4500 کلومیٹر ہے۔ یہ طیارہ زمین اور پانی دونوں جگہ اتر سکتا ہے۔
ہنگامی حالات میں یہ طیارہ 20 سیکنڈ میں 12 ٹن پانی جمع کر سکتا ہے اور 50 افراد کو ساحل تک پہنچا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


چائنا ڈیلی کے مطابق یہ آبی طیارہ سمندر میں تعمیرات اور دوسرے کاموں کے بھی کام آ سکتا ہے۔ اسے سمندری ماحول کی نگرانی ، سمندری ذرائع کی تلاش اور ٹرانسپورٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2009 میں حکومتی منظوری کے بعد AG600کی تحقیق اور تیاری میں جہاز کے پرزے بنانے والی 70 کمپنیوں اور 20 صوبوں کے 150اداروں نے حصہ لیا۔اس آبی طیارے کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے زہوہئی بیس پر بنایا گیا ہے۔
اے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ یہ آبی طیارہ ملکی ضروریات کے لیے بنایا گیا تھا تاہم اس کے اب تک 17 آرڈر آ چکےہیں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu