اپنی ویڈیو کے ذریعے ماں کو بے وقوف بنانے والی بیٹی گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 اگست 2016 19:29

اپنی ویڈیو کے ذریعے ماں کو بے وقوف بنانے والی بیٹی گرفتار

پولیس نے ایک بیٹی کو اغوا کا ڈرامہ کرنے پر گرفتار کر لیاہے۔ بیٹی نے ہوٹل کے کمرے میں خود کو باندھ کر اور خود کو اغواشدہ ظاہر کر کے اپنی ویڈیو ماں کو بھیجی تھی۔
ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ جیسیکا جونسن نے اپنی ماں کو جعلی ویڈیو بھیجی تو اس کی ماں کرسٹی نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس نے جیسیکا کو ہوٹل کے بیڈ پر بندھے ہوئے دریافت کرلیا۔

(جاری ہے)

تاہم سمپسن ویلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر ٹیمی ولیم کو شک گزرا تو اس نے تفتیش شروع کر دیا، جس کے دوران جیسیکانے اعتراف کیا کہ اغوا کی یہ ویڈیو ڈراما تھا۔جیسیکا کا کہنا تھا کہ اس کے اپنی ماں کے ساتھ کچھ ذاتی مسائل ہیں، جس کی وجہ سے اس نے یہ ویڈیو بھیجی۔پولیس نے جیسیکا کو حراست میں لے لیا ہے۔اسے 30ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔۔
جیسیکا کی ماں کو جب ویڈیو کی اصلیت کا پتا چلا تو اس نے اس ویڈیو کوآن لائن پوسٹ کر دیا۔کرسٹی نے فیس بک پر لکھا کہ کوئی اپنے چاہنے والوں کو ایسی ویڈیو کیسے بھیج سکتا ہے۔ یہ ذہنی بیمار ہے، یہ وہ نہیں جس کی میں نے پرورش کی ہے۔ کرسٹی نے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ جیسیکا منشیات کی عادی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu