آن لائن گرل فرینڈسےملنے چین جانے والا شخص 10دن تک ائیرپورٹ پر بیٹھا رہا اور ہسپتال پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 اگست 2016 21:38

آن لائن گرل فرینڈسےملنے چین جانے والا شخص 10دن تک ائیرپورٹ پر بیٹھا رہا اور ہسپتال پہنچ گیا

الیگزینڈر پیٹر نے اپنی چینی آن لائن گرل فرینڈ ، جس کا نام صرف ژینگ معلوم ہوا ہے،سے دو ماہ کی چیٹنگ کے بعد اس سے ملنے کا فیصلہ کیا۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ پیٹر 3000 میل کا فاصلہ طے کر کے چانگشا ہوانگہوا انٹرنیشنل ائیر پورٹ چین پہنچا۔ پیٹر ائیر پورٹ پر بیٹھا 10دن تک ژینگ کا انتظار کر تا رہا مگر وہ نہ آئی۔

(جاری ہے)

اس دوران پیٹر کی حالت بھی خراب ہوگئی اور وہ 10دن بعد ہسپتال جا پہنچا۔


ژینگ، جس کا فون اس کی سرجری کےباعث بند تھا، نے بعد میں مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک دن اچانک پیٹرنے مجھے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی تصویر بھیجی مگر میں اسے مذاق سمجھی۔ اس کے بعد پیٹر نے ژینگ سے رابطہ نہ کیا۔
ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد پیٹر واپس نیدرلینڈ پہنچ گیا۔تاہم ژینگ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں صحت مند ہونے کے بعد پھر دوبارہ سے ملنے کا پروگرام بنا رہے ہیں،

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu