گھر کے صحن میں نمودار ہونے والا گڑھا بڑھتا ہی جا رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 اگست 2016 23:40

گھر کے صحن میں نمودار ہونے والا گڑھا بڑھتا ہی جا رہا ہے

برسبین، آسٹریلیا کے ایک مقام اپسوچ میں ایک گھر کے پچھلے صحن میں اچانک ایک پانی سے بھرا گڑھا(سنک ہول) نمودار ہوا، جس کا قطر بڑھتا جا رہا ہے۔جب یہ گڑھا نمودار ہوا تو اس کا قطر ایک میٹر تھا، جو اب بڑھ کر 8 میٹر ہوچکا ہے اور اس میں موجود پانی لہروں کی طرح اچھل رہا ہے۔

(جاری ہے)


جس گھر میں یہ گڑھا نمودار ہوا ہے، اس کےمکینوں کا پہلے خیال تھا کہ یہاں زیر زمین پائپ لائن ہے ، جو پھٹ گئی ہے تاہم حکام نے بتایا کہ اس علاقے میں اردگرد کوئی پائپ لائن نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گڑھا یہاں موجود زیرزمین کان کی وجہ سے نمودار ہو سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بہت سالوں پہلے ایک شافٹ تھی۔ حکام نے علاقے میں موجود تاریخی کانوں کے نقشے دوبارہ سے دیکھنے شروع کر دئیے ہیںَ۔
25سالوں سے اس گھر میں رہنے والے اس سے پہلے 2011 کے سیلاب سے بھی متاثر ہوئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu