ملیے 40سالوں سے ویران غار میں تنہارہنے والے شخص سے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 اگست 2016 02:10

ملیے 40سالوں سے ویران غار میں تنہارہنے والے شخص سے

آج کے دور میں جب لوگ وائی فائی کے بغیر رہنے کا تصور نہیں کر سکتے پیڈرو لوکا شمالی ارجنائن کے ایک غار میں گزشتہ 40سالوں سے تنہا رہ رہا ہے۔79سالہ پیڈر و کے غار میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی۔ جب اسے بھوک لگتی ہے تو وہ رائفل لے کر شکار پر نکل جاتا ہے یا پھر 3گھنٹے تک پیدل چل کر قریبی آبادی سان پیڈرو ڈی کولالاؤ سے کچھ کھاتا ہے۔غار کے پاس موجود چھوٹی سی کھاڑی سے پیڈرو پانی پیتا ہے۔

پیڈرو کے مطابق یہ خالص ترین اور صحت مند ترین پانی ہے۔
پیڈرو کے ساتھ اس کے غار میں 11 پالتو مرغے اور 2 بکریاں بھی رہتی ہیں۔ یہ جانور سارا دن پہاڑ پر گھومتے رہتے ہیں مگر شام کو واپس پیڈرو کے غار میں آجاتے ہیں۔
پیڈرو کا کہناہے کہ وہ مرغ کی بانگ سے ہرروز صبح 3 بجے اٹھ جاتا ہے ، جس کے بعد پہلا کام آگ جلانے کا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پیڈرو نزدیکی آبادی میں بھی خاصا مشہور ہو چکا ہے۔

ارد گرد کی آبادی والے اسے کھانے پینے کی چیزیں دیتےہیں۔ اسے بڑھاپے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بھی وظیفہ ملتا ہے، جس سے وہ اپنی ضروریات کی چیزیں خریدتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے نام پر پیڈرو کے پاس ایک بیٹری والا ریڈیو ہے، جس کے سگنل اکثر پہاڑ کی بلندی پر بہت کمزور ہو جاتے ہیں۔پیڈرو ہر روز 3 گھنٹے چلتا ہے۔ اس کے منہ میں چند ہی دانت ہیں مگر وہ پھر بھی کافی کم عمر دکھائی دیتا ہے۔


پیڈرو کا کہنا ہے کہ جب وہ لڑکا تھا، اس کی تب سے ہی خواہش تھی کہ کسی تنہا جگہ پر یا جنگل میں اکیلے رہا جائے۔پیڈرو کی پرورش اس کے دادا نے کی تھی، جس کے ساتھ وہ 14 سال کی عمر میں شمالی ارجنٹائن اور بولیویا گیا۔واپس آ کر وہ غار میں رہنے لگا۔ سارے علاقے میں مشہور ہونے کی وجہ سے سیاح اور سکولوں کے بچے پیڈرو سے ملنے آتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu